رجسٹریشن کیوں ضروری ہے
Indian Partnership Act, 1932 کے تحت رجسٹرڈ فرم کسی تیسرے شخص پر مقدمہ کر سکتی ہے اور شراکت داروں کے جھگڑے میں ڈیڈ ثبوت بنتی ہے۔ بینک کھاتے، GST نمبر اور قرض کے لیے بھی ڈیڈ مانگی جاتی ہے۔ محدود ذمہ داری چاہیے تو ہم LLP رجسٹریشن بھی کرتے ہیں۔
ضروری دستاویزات
- تمام شراکت داروں کا PAN کارڈ اور آدھار کارڈ
- شراکت داروں کی پاسپورٹ سائز تصاویر
- کاروبار کے پتے کا ثبوت: بجلی کا بل اور کرایہ نامہ یا مالک کا NOC
- سرمایہ، منافع کی تقسیم اور شراکت داروں کی ذمہ داریوں کی تفصیل
کام کیسے ہوتا ہے
- WhatsApp پر شراکت داروں اور کاروبار کی معلومات بھیجیں۔
- ہم ڈیڈ بناتے ہیں، آپ پڑھ کر منظوری دیتے ہیں، پھر اسٹامپ پیپر پر دستخط اور نوٹری۔
- فرم کا PAN اور بینک کھاتہ کھلوانے میں مدد۔
- رجسٹرار آف فرمز میں درخواست اور سرٹیفکیٹ آنے تک فالو اپ۔
ہماری دوسری خدمات
مدد چاہیے؟ WhatsApp پر اپنا سوال بھیجیں۔ کام شروع کرنے سے پہلے ہی ہم ضروری دستاویزات، کل خرچ اور وقت بتا دیتے ہیں۔ دفتر: پدما ٹاور 2، راجندر پلیس، نئی دہلی۔ ہفتے کے ساتوں دن، صبح 8 سے رات 8 بجے تک۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا پارٹنرشپ فرم کی رجسٹریشن لازمی ہے؟
قانوناً لازمی نہیں، لیکن غیر رجسٹرڈ فرم کسی تیسرے فریق پر اپنے حق کے لیے مقدمہ نہیں کر سکتی۔ اس لیے رجسٹریشن کروانا بہتر ہے۔
ڈیڈ کے لیے کتنے کا اسٹامپ پیپر چاہیے؟
اسٹامپ ڈیوٹی ہر ریاست میں الگ ہے اور سرمائے پر بھی منحصر ہے۔ ہم آپ کی ریاست کے حساب سے صحیح رقم بتاتے ہیں۔
پارٹنرشپ اور LLP میں کیا فرق ہے؟
پارٹنرشپ میں شراکت داروں کی ذمہ داری لامحدود ہوتی ہے، LLP میں صرف ان کے سرمائے تک۔ LLP کی رجسٹریشن MCA پر ہوتی ہے اور ہر سال فائلنگ کرنی پڑتی ہے۔
یہی معلومات انگریزی میں: English